امریکی وزیر دفاع نے دنیا بھر میں تعینات اعلیٰ فوجی قیادت کو آئندہ ہفتے اجلاس کیلئے طلب کرلیا

Share

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دنیا بھر میں تعینات اعلیٰ فوجی قیادت کو آئندہ ہفتے اجلاس کے لیے طلب کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں جنرلز اور ایڈمرلز کی بڑی تعداد شریک ہوگی اور امکان ہے کہ اس اجلاس میں قومی دفاعی حکمتِ عملی اور فوجی قیادت کی تعداد میں ممکنہ کمی جیسے موضوعات پر بات ہوگی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ اجلاس امریکی ریاست ورجینیا میں بلایا گیا ہے، اس حوالے سے پینٹاگون نے بھی تصدیق کردی ہے۔اس حوالے سے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے دوران کوئی حیران کُن اعلان بھی سامنے آسکتا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے فوجی دستے دنیا بھر میں تعینات ہیں، جن میں جنوبی کوریا، جاپان اور مشرقِ وسطیٰ جیسے خطے شامل ہیں اور ان کی کمان ٹو، تھری، فور اسٹار جنرلز اور ایڈمرلز کے پاس ہے

Check Also

وینزویلا آپریشن: امریکی فوجی پر خفیہ معلومات پر شرط لگا کر لاکھوں کمانے کا الزام

Share امریکا میں ایک حاضر سروس فوجی اہلکار پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ …