ایشیا کپ: بنگلا دیش کو آج افغانستان کیخلاف کرو یا مرو کا چیلنج درپیش

Share

ایشیا کپ 2025 میں بنگلا دیش کو آج کرو یا مرو کا چیلنج درپیش ہے۔آج ابوظہبی میں بنگلادیش کا افغانستان سے مقابلہ ہو گا، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجکر 30 منٹ پر مد مقابل آئیں گی۔افغانستان نے اپنے افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دیکر اچھی شروعات کی تھی، افغانستان آج اپنا دوسرا جبکہ بنگلا دیش تیسرا میچ کھیلے گا، بنگلا دیش کو سری لنکا کے خلاف میچ میں شکست کا سامنا رہا تاہم اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیشی سائیڈ بھی ہانگ کانگ کیخلاف کامیاب رہی تھی۔گروپ بی میں اس وقت سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، افغانستان اور سری لنکا دو، دو پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

Check Also

بابر اعظم آخر کتنے کروڑ کماتے ہیں؟ وہ سچ جو آہستہ آہستہ سامنے آتا ہے…

Share وہ نام جس پر اسٹیڈیم خاموش ہو جاتا ہے، وہ بیٹ جس کے اٹھنے …