جسٹس عائشہ اے ملک کے اسکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار

Share

موٹروے پر جسٹس عائشہ اے ملک کے اسکواڈ کی گاڑی کالا شاہ کاکو کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے 5 اہلکار زخمی ہو گئے، جسٹس عائشہ اے ملک اسلام آباد سے لاہور آ رہی تھیں۔پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی کا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گاڑی الٹ گئی، جس میں موجود ایلیٹ فورس کے 5 اہلکار زخمی ہوئے۔تینوں زخمی اہلکاروں عمر، عبداللّٰہ اور مبشر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ٹریفک حادثے میں جسٹس عائشہ اے ملک محفوظ رہیں، پولیس نے سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کو سیکیورٹی کے ہمراہ گھر بھجوا دیا

Check Also

جیولری مارکیٹ سے 20 کلو سونا لے کر غائب ہونے والا تاجر اپنی سوتیلی ماں سے بھی ہاتھ کرگیا

Share اچھرہ جیولری مارکیٹ سے ساتھی تاجروں کا 20 کلو سونا غائب ہونے کے معاملے …