جج کی گاڑی جلانے کا کیس، شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10، 10 سال قید

Share

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو مال روڈ پر سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کر دیا۔اسی مقدمے میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اسی کیس میں خدیجہ شاہ کو 5 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ روبینہ جمیل اور افشاں طارق کو بری کر دیا

Check Also

لاہور ہائیکورٹ: نکاح نامے میں درج زیورات و رقم کی ادائیگی لازمی قرار

Share لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ نکاح نامے میں …