عید میلاد النبیﷺ: صدر زرداری کی قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی

Share

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر کی جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور کر لی۔یہ معافی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے 100 روز کی معافی کی سفارش کی تھی، مشاورت کے بعد صدر اور وزیرِ اعظم نے اسے بڑھا کر 180 دن کر دیا۔ایوانِ صدر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی معافی ان قیدیوں پر لاگو ہو گی جو قانون کے تحت معیار پر پورے اترتے ہیں، قتل، دہشت گردی، جاسوسی اور بڑے مالیاتی جرائم میں سزا یافتہ قیدیوں پر معافی کا اطلاق نہیں ہو گا

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …