رحیم یار خان: موٹروے پر ڈاکوؤں کا حملہ، 4 مسافر زخمی

Share

رحیم یار خان میں سکھر ملتان موٹروے پر ڈاکوؤں کے حملے کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ رات گئے ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے مسافر اور مال بردار گاڑیوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 4 مسافر زخمی ہوئے۔فائرنگ سے بس کلینر سمیت 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے دوران بھگدڑ سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکوؤں نے فائر کر کے کئی گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کر دیے۔ موٹروے پولیس نے اعظم پور ریسٹ ایریا سے گڈو انٹرچینج تک روڈ کو بند کر دیا ہے

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …