اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلابی علاقوں کے دورے کے دوران شریان پھٹنے سے انتقال کرگئے

Share

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان محمد خان دماغ کی شریان پھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ذرائع کے مطابق اے سی پتوکی ہیڈ بلوکی ریسٹ ہاؤس پر موجود تھے اور پچھلے 4 دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔اسسٹنٹ کمشنر اچانک دماغ کی شریان پھٹنے سے گر گئے، انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔واضح رہے کہ راوی، چناب اور ستلج کے بپھرنے کے باعث پنجاب میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے بعد کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز ٹیم کے ہمراہ اپنے اپنے علاقوں میں ڈیوٹی پر موجود ہیں۔

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …