ملک بھر میں جوئے اور کیسینو کی ایپس غیر قانونی قرار

Share

ملک بھر میں جوئے اور کیسینو کی ایپس کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ان ایپس کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔سائبر ایجنسی نے جوئے کی 46 ایپس کو غیر قانونی قرار دے کر ان کی فہرست جاری کر دی۔اعلامیے کے مطابق ان غیر قانونی ایپس میں فاریکس ٹریڈنگ کی نان ریگولیٹڈ ایپس بھی شامل ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاک ایپس میں شہریوں کا ذاتی ڈیٹا اور موبائل نمبر کی تفصیلات دینے والی ایپس بھی شامل ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سائبر کرائم کی درخواست پر پی ٹی اے تمام غیر قانونی ایپس کو بند کرے گا

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …