پی ٹی آئی لیگل ٹیم کو بانی پی ٹی آئی کے دستخط شدہ 8 وکالت نامے مل گئے

Share

پی ٹی آئی لیگل ٹیم کو بانی تحریک انصاف کے دستخط شدہ 8 وکالت نامے مل گئے۔بیرسٹر سلمان صفدر نے وکالت نامے ملنے کی تصدیق کر دی، راولپنڈی اے ٹی سی نے آج وکالت ناموں پر دستخط کرا کے دینے کا حکم دیا تھا۔عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ہائیکورٹ ، سپیشل جج سینٹرل اور اینٹی ٹیررازم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔علیمہ خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ بار بار درخواست کے باوجود وکالت ناموں پر دستخط کرا کے نہیں دیئے جا رہے۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کرنے کے لیے وکالت نامے درکار تھے۔

Check Also

بھارت میں شوٹنگ کے قومی کوچ ریپ کے الزام میں گرفتار

Share بھارت میں شوٹنگ کے قومی کوچ کو ریپ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی …