ایران دو ہفتوں میں جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

Share

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران دو ہفتوں میں جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے اس کو صرف سپریم لیڈر کی منظوری چاہیے۔وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار بنانے کیلئے سارے وسائل موجود ہیں اور وہ دو ہفتوں میں جوہری ہتھیار بنا لے گا۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے ایران پر حملے کے لیے ٹرمپ کی جانب سے کانگریس سے منظوری لینے کے سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ ہمیشہ سفارتی حل میں دلچسپی رکھتے ہیں، اگر سفارت کاری کا امکان ہو تو صدر ہمیشہ اسے ترجیح دیں گے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ طاقت کے استعمال سے بھی نہیں گھبرائیں گےدوسری جانب صدر ٹرمپ کو آج اسرائیلی آپریشن پر بریفنگ بھی دی گئی

Check Also

وزن کم کرنے کی مشہور دوا اوزیمپک کے سستے متبادل جلد متوقع

Share اوزیمپک کی طرح کی کم قیمت، دوسری کمپنیوں کی متبادل دوائیں جلد دنیا بھر …