راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اکاؤنٹ میں 1 ارب 64 کروڑ کی خردبرد کا انکشاف

Share

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو خط لکھ کر بتایا کہ آر ڈی اے کے آفیشل بینک اکاؤنٹ میں 1.64 ارب کی خردبرد سامنے آئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے نیب اور اینٹی کرپشن کو بھی خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ 22 اکاؤنٹس میں236 ٹرانزیکشنز کے ذریعے رقوم ٹرانسفر کی گئیں۔خط میں کہا گیا کہ خردبرد کا علم آر ڈی اے فنانس ٹو کی رپورٹ سے ہوا، سابق، موجودہ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کےخلاف تحقیقات کی گئیں۔سابق اور موجودہ اے ڈی فنانس ون اور ٹو سے بھی جواب طلب کیے گئے،کسی نے بھی کوئی جواب فراہم نہیں کیا، آر ڈی اے کے افسران، بینک عملے کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جائے

Check Also

علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share راولپنڈی میں 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت …