مانسہرہ میں مسافر جیپ کھائی میں گر گئی، بچی اور خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

Share

پہاڑی علاقے سنڈھی سے جبوڑی کی طرف آنے والی مسافر جیپ حادثے کا شکار ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق وادی سرن کے علاقے جبوڑی میں سنڈھی نالے کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جیپ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کمسن بچی اور تین خواتین سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …