استنبول دھماکے پر امریکی تعزیت مسترد کرتے ہیں، ترکیہ

Share

ترکیہ نے استنبول دھماکے پر امریکی تعزیت کو مسترد کر دیا۔ترک وزیرداخلہ سلیمان سویلو کاکہنا ہے کہ ہم امریکی سفارت خانے کے تعزیتی پیغام کو قبول نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے تعزیتی پیغام کو مسترد کرتے ہیں۔خبرایجنسی کے مطابقترکیہ نےاستنبول دھماکے کا الزام کرد عسکریت پسند گروپ پر لگایا ہے ترک صدر اردوان امریکا پر بارہا الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہشام میں کردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔ترک صدر طیب اردوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابتدائی اشاروں سے معلوم ہوتا ہے کہ استنبول حملہ دہشت گردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ غلط بھی ہوسکتا ہے لیکن بظاہر دہشت گردی ہی لگتی ہے۔صدر اردوان نے کہا تھا کہ اطلاعات کے مطابق حملے میں خاتون کا کردار ہے، ذمے داروں کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *