اختر مینگل کی نظربندی کے احکامات جاری

Share

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی نظربندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ آج صبح اختر مینگل کو نظر بندی سے متعلق ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری دینے سے انکار کردیا، ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق انتظامیہ اور پولیس نے اختر مینگل کو بتایا کہ اگر وہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتاری ہوگی ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس لیے وہاں موجود ہیں۔بی این پی کا مستونگ لک پاس پر دھرنا 10 ویں روز سے جاری ہے۔اس وقت بی این پی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی بندش کی کال دینا شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہے، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو واضح ہدایت ہے کہ قومی شاہراہیں بند نہیں ہوں گی۔گزشتہ روز اختر مینگل نے کہا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رابطہ کیا تھا اور ہمارے مطالبات وزیراعظم شہبازشریف کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو آج کوئٹہ کی جانب پُرامن مارچ کریں گے ۔یاد رہے کہ کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونے کے بعد دوبارہ بند کردی گئی

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …