پاکستان ریلوے نے عیدالفطر پر خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا

Share

پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو چلائی جائے گی جو دوپہر 1 بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی، دوسری ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائے گی۔یہ ٹرین مسافروں کو لے کر رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہو گی۔کراچی سے لاہور کے لیے تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن روانہ کی جائے گی جو رات 9 بجے 28 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …