پاکستان سپر لیگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا

Share

پاکستان سپر لیگ 10 کا شیڈول جاری کر دیا گیا، آوئیرانٹرنیشنل کے مطابق 11 اپریل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم ان میں سے 13 میچوں کی میزبانی کرے گا. ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 13 مئی کو کوالیفائر 1 سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا۔کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 5، 5 میچوں کی میزبانی کریں گے۔ایونٹ میں 3 ڈبل ہیڈرز بھی ہوں گے جن میں سے 2 میچ ویک اینڈ (ہفتہ) اور ایک قومی تعطیل (یومِ مئی) پر ہو گا

Check Also

ٹی20 ورلڈکپ: سپر ایٹ میں زمبابوے کو عبرت ناک شکست، ویسٹ انڈیز 107 رنز سے فاتح

Share ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے …