آسٹریلیا انگلینڈ میچ میں بھارت کا ترانہ کیسے چلا؟ پی سی بی نے آئی سی سی سے وضاحت طلب کرلی

Share

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران کچھ لمحات کےلیے بھارتی ترانہ بجنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے وضاحت طلب کرلی۔ ذرائع نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کےلیے ترانے کی پلے لسٹ آئی سی سی نے تیار کی تھی۔ بھارت کے پاکستان میں نہ ہونے کے باوجود بھی آئی سی سی نے پلے لسٹ میں بھارتی ترانہ رکھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں ترانہ چلانا آئی سی سی کی ذمہ داری تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر آئی سی سی سے رابطہ کرکے معاملے کی وضاحت طلب کرلی۔ پی سی بی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ ناصرف پاکستان بلکہ ہر کسی کو اس غلطی پر وضاحت دی جائے۔ آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ہے، ہر چیز کو کنٹرول کرنا اور چلانا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ سے قبل آسٹریلیا کے قومی ترانے کی بجائے چند لمحے کےلیے بھارتی ترانہ چلا دیا گیا تھا

Check Also

ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

Share ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ 2 میں پاکستان اور …