ارشد شریف کی لیک تصاویر کا معاملہ، 7رکنی کمیٹی تشکیل

Share

صحافی ارشد شریف قتل کے بعد لیک ہونے والی تصاویر کے معاملے پر پمز ہسپتال نے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد محسود کریں گے جبکہ میڈیکل ڈائریکٹر، چیئر مین میڈیکل بورڈ، میڈیکل بورڈ کے تمام ممبران شریک ہوں گے۔ کمیٹی میں ڈائریکٹر آئی ٹی پمز، میڈیکل بورڈ کے کیمرہ مین بھی شامل ہیں۔اس سے پہلے بھی پمز میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، نئی تشکیل کمیٹی کا پہلا اجلاس 14 نومبر کو طلب کر لیا گیا، تمام ممبران کو کمیٹی اجلاس میں پیش ہونے کی ہدایات کی گئی ہے۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *