نئی دہلی میں صبح سویرے 4.0 شدت کا زلزلہ

Share

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی اور مضافات میں 4.0 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے

Check Also

ایبٹ آباد کے مختلف مقامات پر برفباری کا سلسلہ رک گیا

Share ایبٹ آباد کے مختلف مقامات پر ہونے والی برفباری کا سلسلہ تھم گیا۔چھانگلہ گلی …