کراچی:انسداددہشتگردی عدالت نےپی ٹی آئی رہنماؤں پر فردجرم عائد کردی

Share

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی زیدی، خرم شیر زمان سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، خرم شیر زمان ،جمال صدیقی ارسلان تاج، فردوس شمیم نقوی اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔پولیس حکام نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ملزمان پرجلاؤ گھیراؤ، پولیس مقابلہ، اقدام قتل سمیت الزامات ہیں، اور ملزمان کے خلاف سولجر بازار اور فیروز آباد تھانے میں مقدمات درج ہیں۔عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر علی زیدی، صوبائی اسمبلی کے رکن خرم شیرزمان اور جمال صدیقی سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

Check Also

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا

Share جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا، آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *