قطر: بھارتی بحریہ کے8 افسران جاسوسی کے الزام میں گرفتار

Share

اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں بھارتی بحری فوج کے 8 سابق افسروں کو قطر میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کی یہ گرفتاری قطر کے خلاف اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں عمل میں لائی گئی ہے۔ جمعہ کے روز پہلی بار یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں ۔اسرائیلی میڈیا نے ان اطلاعات کو سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ ان مبینہ بھارتی جاسوس افسروں کو 70 روز پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم بعض بھارتی ذرائع ابلاغ نے ان گرفتاریوں کی وجہ جاسوسی ماننے سے انکار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سابق نیوی افسران ایک کمپنی میں کے لیے کرتے تھےواضح رہے پاکستان میں بھارت کی بحریہ کے ایک حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کی جاسوسی اور دہشت گردی کے الزام میں کئی سال پہلے گرفتاری ہوئی تھی جو اب بھی پاکستان کی جیل میں سڑ رہا ہے۔بھارت اس کلبھوشن یادیو کے جاسوسی اور دہشت گردی میں سالہا سال تک پاکستان میں ملوث رہنے کی بھی تردید کرتا ہے۔ تاہم کلبھوشن پر سنگین الزامات کے شواہد موجود ہونے کی وجہ عالمی عدالت انصاف سے رجوع کے باوجود بھارت اس کی رہائی کرانے میں ناکام ہے

Check Also

بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا

Share کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *