چھٹیوں کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

Share

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری و نجی سکولوں میں آج سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا۔محکمہ تعلیم نے حالیہ سردی کی لہر کے پیش نظر چھٹیوں کے بعد سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے ، پنجاب بھر کے نجی و سرکاری سکولوں کی نئی ٹائمنگ جاری کر دی گئی ۔محکمہ تعلیم کے مطابق پیر سے سکولوں کے اوقات کار 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز سکول صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک کھلیں گے۔سردی کی لہر کو دیکھتے ہوئے خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی کی اجازت دی ہے جو کہ 13 جنوری سے 15 فروری تک رہے گی۔

Check Also

پنجاب میں میٹرک و انٹرمیڈیٹ میں فیل طلبہ کیلئے چانسز میں اضافہ

Share پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کسی بھی مضمون میں فیل ہونے والے طلبہ …