مونس الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کیلئے اقدامات کرنے کا حکم

Share

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالت نے کہا ہے کہ مونس الہٰی اور محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کے لیے دوبارہ اقدامات کیے جائیں، آئندہ سماعت پر گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے. تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے ہیڈ عمرے پر ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے، چوہدری پرویز الہٰی نے بریت کی درخواست دائر کی ہے۔عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دلائل طلب کر لیے۔تحریری حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت مزید سماعت 20 جنوری کو کرے گی

Check Also

راولپنڈی میں ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Share راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں …