جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں مزید 5 ملزمان بیگناہ قرار

Share

سانحہ 9مئی کے واقعات، جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں اہم پیشرفت، جے آئی ٹی نے مزید 5 ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی، جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں جے آئی ٹی نے مزید 5 ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔دوران سماعت پانچ ملزمان نے ضمانتیں واپس لینے کی استدعا کر دی جس پر عدالت نے ملزمان کامران، عثمان قادری، شاہد خان، شایان سعید، سید دبیر الحسن کی ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …