یونان کشتی حادثے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے درخواست دائر

Share

یونان میں پاکستانیوں کے کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں کشتی واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست منیر احمد کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانی جاں بحق ہوئے، پہلے بھی اسی طرح کشتیاں ڈوبنے سے پاکستانی جاں بحق ہوئے، حکومت انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، انسانی سمگلروں کیخلاف کارروائی نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت کو واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا حکم دے، عدالت انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دے۔

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …