موسم سرما کیلئے گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کا شیڈول جاری

Share

سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے موسم سرما کیلئے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا۔ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں میں 3 مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح 6 بجے سے 9 بجے تک، دوپہر 12 بجے سے 2 بجے اور شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد گھریلو صارفین کو اپنے روزمرہ کے کام، خاص طور پر کھانا پکانے کے حوالے سے سہولت فراہم کرنا ہے۔

Check Also

آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، امیر جماعت اسلامی

Share امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کراچی دھرنے سے خطاب میں کہا ہے کہ …