سٹاک ایکسچینج میں بڑا ریکارڈ قائم: پہلی بار 1 لاکھ 6 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

Share

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 6 ہزار 123 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں 545 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 104 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر سستا ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 7 پیسے سستی ہوئی جس کے انٹر بینک میں ڈالر 277.92 روپے سے کم ہو کر 277.85 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …