فیلڈ یونٹس دفاع وطن کیلئے جدید ترین ہتھیاروں کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں: جنرل ساحر شمشاد مرزا

Share

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بحریہ کے آپریشنل اثاثوں، آپریشنل سرفیس شپ اور سب میرین کا جائزہ لیا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سمندر میں یونٹس کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جے سی ایس سی نے کوسٹل ایریا اور جہاز پر موجود ٹروپس کے ساتھ بات چیت کی اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ٹروپس کے حوصلے کو بھی سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ یونٹس مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جدید ترین ہتھیاروں اور آلات کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنائیں

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …