یوٹیوبر مطیع اللہ جان کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Share

عدالت نے یوٹیوبر مطیع اللہ جان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔مطیع اللہ جان کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے مطیع اللہ جان کے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے انہیں اہل خانہ سے ملنے کی اجازت دی تھی۔اسلام آباد پولیس نے صحافی مطیع اللہ جان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں جج طاہر عباس سپرا کے سامنے پیش کیا تھا۔سماعت میں پراسیکیوٹر راجا نوید کی جانب سے مطیع اللہ جان کے 30 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ مطیع اللہ جان سے آئس برآمد کرنی ہے جس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ دیکھنا ہے مطیع اللہ جان کے پاس منشیات آئی کہاں سے

Check Also

بھارتی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

Share یادو مجھے کافی میسجز کرتے تھے‘، بالی وڈ اداکارہ کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی …