
تحریک انصاف کے دھرنوں کی وجہ سے سڑکوں کی بندش پر لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف ایڈووکیٹ ملک صالح محمد نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی جماعت کے احتجاج کے باعث راستوں کو بند کردیا گیا ہے، تین روز سے جاری احتجاج کے باعث عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ راولپنڈی میں تین روز سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں، شہرمیں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے اور عوام سیاسی جماعت کے احتجاج سے تنگ ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص نے پی ٹی آئی کے دھرنوں کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو کل طلب کرلیا۔عدالت نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سی پی او اورسی ٹی او کونوٹس جاری کردیے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved