چیمپئنز ٹرافی 2025 ءکا شیڈول، اعلان میں مزید تاخیر کا امکان

Share

چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ صورتِ حال میں شیڈول کا اعلان اگلے 24 گھنٹے میں مشکل ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنے سے پیش رفت نہیں ہو رہی، چیمپئنز ٹرافی ہائی برڈ ماڈل پر تسلیم نہ کرنے پر پی سی بی اپنے مؤقف پر قائم ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں ممکن ہو سکے گا، اسٹیک ہولڈر شیڈول کے مطابق باہمی اتفاق کے ساتھ ایونٹ کے انعقاد کے حق میں ہیں۔براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز پاک بھارت میچ کے بغیر شیڈول تسلیم نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہے، براڈ کاسٹرز نے پاک بھارت میچ نہ ہونے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کا بھی بتا دیا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی جے شاہ کے ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل شیڈول کے معاملے کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے، بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ یکم دسمبر کو چیئرمین آئی سی سی کی ذمے داریاں سنبھالیں گے

Check Also

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود فیصل آباد میں سپردِ خاک

Share پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود کی نمازِ جنازہ راجہ غلام رسول …