ٹی ٹوئنٹی :وائٹ واش سے بچنے کیلئے شاہین کینگروز کے شکار کو تیار

Share

وائٹ واش سے بچنے کے لیے شاہین کینگروز کا شکار کرنے کو تیار، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔دوسرے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ اور سلو بیٹنگ شکست کا سبب بنی۔سابق کپتان بابر اعظم کی کار کردگی بدستور خراب ہے، تاہم کپتان رضوان پر امید ہیں کہ تیسرے میچ میں جیت پاکستان کی ہوگی۔واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں حارث رؤف نے اہم سنگ میل عبور کیا، میچ میں 4 وکٹیں لینے والے حارث رؤف مشترکہ طور پر پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔حارث رؤف نے 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لی ہیں، شاداب خان بھی 96 میچز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں

Check Also

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود فیصل آباد میں سپردِ خاک

Share پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود کی نمازِ جنازہ راجہ غلام رسول …