شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 خوارج ہلاک

Share

پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے 6 خوارج کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کر کے چھ خوارجیوں کو واصل جہنم کر دیا جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارجیوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، خوارج سکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید خوارجیوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …