
ایرانی وزیر داخلہ نے ایران کے حالیہ فسادات کے لیڈروں نے ان فسادات کیلیے 8 ممالک میں خصوصی تربیت حاصل کی تھی۔یہ بات احمد وحیدی نے منگل کے روز شمالی صوبے گلستان کے شہر گرگان میں شیعہ اور سنی علمائے کرام کے ساتھ ملاقات میں کہی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بلوائیوں میں امریکہ نے کم سے کم وقت میں فسادیوں کی حمایت کی اور اس کے علاوہ سعودی عرب ، صیہونی حکومت ، جرمنی، فرانس اور برطانیہ جیسے ممالک نے بھی ایک شفاف اور کھلے ہیڈ کوارٹر بنانے کے ساتھ فسادیوں کی حمایت کی۔وحیدی نے کہا کہ “استکباری محاذ نے حالیہ واقعات کو نسلی مسائل کی طرف دھکیلنے اور خود کو مختلف نسلوں اور فرقون کا حامی دکھانے کی کوشش کی لیکن ایرانی عوام نے اس بڑے جھوٹ کو قبول نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ دشمن نے اس ہائبرڈ جنگ اور خلفشار کے لیے اخراجات کرنے کے باوجود ان کی سازش ناکام ہوئی لیکن اس ناکامی کے باوجود ان کے پاس اس ہائبرڈ جنگ کے جاری رہنے پر اصرار کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved