راولپنڈی میں احتجاج کرنے والے طلباء کے خلاف مقدمہ درج

Share

راولپنڈی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر احتجاج کرنے والے 112 طلباء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں 1 ہزار سے زائد نامعلوم افراد بھی نامزد کیے گئے ہیں۔درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق طلباء کے احتجاج کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا، مظاہرین نے توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور کارِ سرکار میں مداخلت کی۔اس حوالے سے سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا کہنا ہےکہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی، ہنگامے کے دوران 350 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سینئر افسران پر مشتمل 12 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، سوشل میڈیا پر شر انگیزی پھیلانے والوں کی بھی شناخت کی جا رہی ہے

Check Also

متنازعہ ٹویٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 17 ،17 سال قید کا حکم

Share وفاقی دارالحکومت کی ضلعی عدلیہ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی …