پی سی بی کا قومی سلیکشن کمیٹی ازسرِ نو تشکیل دینے کا فیصلہ

Share

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی ازسرِ نو تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے جس میں سابق کرکٹر عاقب جاوید اور اظہرعلی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر اور سابق آئی سی سی امپائر علیم ڈار بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ حسن چیمہ ڈیٹا اینالسٹ کے طور پر اس میں شامل ہوں گے، سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو کنوینر اور اظہر علی کو یوتھ ڈیولپمنٹ کی بھی ذمے داری ملنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ محمد یوسف نے 2 ہفتے قبل سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا

Check Also

ٹیم ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، محسن نقوی

Share پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اپنی ٹیم …