پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیخلاف دوبارہ رٹ دائر

Share

پشاور ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی نااہلی کے خلاف دوبارہ رٹ دائر کردی گئی۔ اس حوالے سے عزیز الدین ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کردی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کردی تھی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنے حلف کی پاسداری نہیں کر رہے، وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے غیر قانونی اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور عوام کو وفاق کےخلاف اکسا رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیراعلیٰ کو درج مقدمات میں فوری طور گرفتار کیا جائے جبکہ گورنر اور الیکشن کمیشن کو علی امین کی برطرفی کا حکم دیا جائے

Check Also

جنوبی کوریا کی سابق خاتون اول کو 20 ماہ قید کی سزا

Share جنوبی کوریا میں ایک عدالت نے سابق خاتون اول کم کیون ہی کو بدعنوانی …