حماد اظہر، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ کیخلاف لاہور میں مقدمہ درج

Share

تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق تحریکِ انصاف کے لاہور جلسے میں شرکت کے معاملے پر درج کیے گئے مقدمے میں 30 سے 40 پی ٹی آئی کے نامعلوم کارکنوں کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق حماد اظہر کی جلسے میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس گرفتاری کے لیے گئی، ان کو اسٹیج سے نیچے لانے کے دوران شیخ امتیاز، عالیہ حمزہ نے مزاحمت کی۔ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس کی وردی پھاڑ دی، ملزمان مزاحمت کرتے ہوئے حماد اظہر کو چھڑوا کر لے گئے

Check Also

ایئرلائنز فراڈ کیس: جعلی شناخت پر سینکڑوں مفت فضائی سفر، ملزم پکڑا گیا

Share امریکی حکام کے مطابق کینیڈا کے شہری ڈیلاس پوکورنک پر الزام عائد کیا گیا …