عمران خان کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار

Share

بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے اور سائبر کرائم ونگ کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی موجودگی میں ہی کسی تفتیش میں شامل ہوں گا۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیم بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہونے والی پوسٹ کی تحقیقات کے لئے خصوصی طور پر اڈیالہ جیل آئی تھی۔ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل میں سوا گھنٹہ سے زائد موجود رہی انکار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔

Check Also

بھارتی فضائیہ کے افسر کی اپنی بیٹی سے کئ سال تک زیادتی

Share مجرم بھارتی فضائیہ کا سابق اہلکار ہے، جس نے اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی …