نیب نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف نیا توشہ خانہ کیس احتساب عدالت سے واپس لے لیا

Share

قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف نیا توشہ خانہ کیس احتساب عدالت سے واپس لے لیا۔احتساب عدالت نے نیب کی استدعا پر توشہ خانہ کا نیا ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کردیا۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ نیب ترامیم کی بحالی کے بعد نیا توشہ خانہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار سے نکل چکا ہے۔وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر نے کہا کہ نیب ترامیم بحالی کے بعد نیا توشہ خانہ کیس بنتا ہی نہیں، نیب ترامیم بحالی کے بعد یہ کیس بنتاہی نہیں۔احتساب عدالت کے جج نے کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نئے توشہ خانہ کیس کی سماعت 10ستمبر کو متعلقہ عدالت کرے گی

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …