مقررہ وقت میں جلسہ ختم کرنے میں ناکامی، پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کا امکان

Share

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اسلام آباد میں جلسہ کر کے مشکل میں پھنس گئی، پی ٹی آئی مقررہ وقت میں جلسہ ختم کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث اسے اب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود کو نوٹس جاری کردیا، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ جلسہ منتظمین کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے قانون آ چکا ہے، پی ٹی آئی کے جلسے پر قانون اپنا راستہ لے گا۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کو جلسے کیلئے سہ پہر4 بجے سے شام7 بجے تک اجازت دی گئی تھی، پی ٹی آئی نے9 بجکر 45 منٹ پر جلسہ ختم کیا۔

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …