دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

Share

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔خواندگی کا عالمی دن اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے تحت ہر سال 8 ستمبر کو منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے کروڑوں ناخواندہ افراد کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔یہ دن اس لیے منایا جاتا ہے تاکہ دنیا بھر کے کروڑوں مرد وخواتین اور بچوں کو خواندگی کی امید دلائی جا سکے جو اپنا نام تک نہیں لکھ سکتے۔ اس دن کے حوالے سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور شرح خواندگی میں اضافے کے حوالے سے کام کرنے والے اداروں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات بھی منعقد کی جاتی ہیں۔

Check Also

ملک بھر میں میٹرک کی سطح پر 2 نئے تعلیمی گروپ شامل کرنے کی تجویز

Share ملک بھر میں میٹرک کی سطح پر دو نئے تعلیمی گروپ شامل کرنے کی …