سری لنکا ویمنز نے بھارت کو شکست دیکر پہلی مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا

Share

سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ویمنز ایشیا کپ جیت لیا۔دمبولا میں کھیلے گئے ایشیا ویمنز کے فائنل میں بھارتی ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165رنزبنائے۔بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا 60 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔جواب میں میزبان سری لنکا ویمنز نے ہدف 19 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔سری لنکا کی ہرشیتھا سمارا وکرما نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان چماری اتاپتو 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔سری لنکا ویمنز نے پہلی بار ایشیا کپ جیتا ہے۔ بھارت 7 بار اور بنگلادیش ایک بار ایشیا کپ جیت چکے ہیں۔

Check Also

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود فیصل آباد میں سپردِ خاک

Share پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود کی نمازِ جنازہ راجہ غلام رسول …