کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور نےاپنی معطلی عدالت میں چیلنج کر دی

Share

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنی معطلی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی جانب سے عدالتِ عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 27 اکتوبر کو 3 روز میں عہدے کا چارج چھوڑنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمد ڈوگر کو عہدے سے معطل کیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے گریڈ 21 کے پولیس افسر غلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محمد ڈوگر پر گورنر ہاؤس پنجاب کو تحفظ دینے میں غفلت برتنے اور پولیس کو سیاست زدہ کرنے کا الزام ہے

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *