تحریک انصاف کا آج سے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان

Share

پی ٹی آئی نے آج سے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے. جسکے بعد وفاقی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستے بند کرنے کے خلاف حکومت نے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کا رات گئے اہم اجلاس ہوا، جس میں ممکنہ راستوں کی بندش کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پرویز خٹک، شیخ راشد شفیق، عامر کیانی، علی امین گنڈا پور اور ملک عامر ڈوگر سمیت دیگر رہنماؤں کو گرفتار کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ تک روڈ بند کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہو گی۔سیکیورٹی اداروں کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ روڈ کو کسی بھی طرح بند نہیں کیا جا سکتا۔ رینجرز، ایف سی اور پولیس مارچ کرے گی،

ایسے میں ترجمان اسلام آباد پولیس نے خبر دار کیا ہے کہ اسلام آباد میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جن سیاسی کارکنان کی شناخت اور مقدمات درج ہیں ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کے راستے کھلے رکھے جائیں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے راستوں کی نگرانی کریں گے، سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہوں کی صورتحال جاننے کیلئے پکار 15 پر کال کریں

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *