ارشد شریف قتل کیس ، کینیا میں پاکستانی تحقیقاتی ٹیم اپنا کام مکمل کر کے وطن واپس روانہ

Share

کینیا میں صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات مکمل کر کےپاکستان کی تفتیشی ٹیم وطن واپس روانہ ہوگئی۔ پاکستانی تفتیشی ٹیم میں ڈائریکٹر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) محمد اطہر واحد، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) عمر شاہد حامد شامل ہیں۔پاکستانی تفتیش کاروں نے نیروبی اور دور دراز مقام پر جا کر شواہد کا جائزہ لیا، کینیا کی پولیس اور انٹیلی جنس حکام سے ملاقاتیں کیں۔تفتیشی ٹیم کی کینیا پولیس اور حکام سے ملاقات میں حکومت کا نامزد کردہ فوجی افسر بھی موجود رہا۔پاکستان حکام نے تفتیش کے لیے کراچی سے تعلق رکھنے والے دونوں بھائیوں وقار احمد اور خرم سے بات چیت کی۔تفتیشی حکام نے دونوں بھائیوں کی زیر ملکیت شوٹنگ رینج ایموڈ میپ سمیت جائے وقوعہ کا جائزہ لیا

Check Also

وزیراعظم کا خودکش حملہ آور کو روکتے ہوئے شہید ہونے والے کے ورثا کیلئے ایک کروڑ کی امداد کا اعلان

Share وزیراعظم شہباز شریف سانحہ اسلام آباد کے دوران خودکش حملہ آور کو روکتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *