
لاہور کے سرحدی علاقے ہئیر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو نے ساتھی کے ہمراہ کاہنہ کے علاقے لکھوکی اسٹاپ کے قریب فیکٹری میں واردات کی، چوکی انچارج لکھوکی نے ٹیم کے ہمراہ تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔پولیس کا کہنا ہےکہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور اس کا ساتھی فرار ہو گیا، فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت نثار کے نام سے ہوئی، وہ بیدیاں گاؤں کا رہائشی تھا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved