بابر اعظم نے الزام لگانے والوں کیخلاف ہتک عزت کیس کرنے کا فیصلہ کرلیا

Share

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بیٹر بابر اعظم نے الزامات لگانے والوں کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم ہتک عزت کیس کے حوالے سے اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کپتان کی جانب سے یوٹیوبرز اور سابق کرکٹرز کو لیگل نوٹس بھجوائے جانے کا امکان ہے۔قریبی ذرائع کے مطابق بابر اعظم سابق کھلاڑیوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے مایوس ہوئے۔قریبی ذرائع کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے دوران بابر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی گئی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کا لیگل ڈپارٹمنٹ بھی یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے بیانات کا ڈیٹا اکٹھا کر رہا ہے

Check Also

لاہور قلندرز کی پلے آف مرحلے میں شرکت اگر مگر کا شکار

Share پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن میں 38 واں میچ پشاور زلمی سے جیتنے …