ورلڈ کپ میں شکست کے بعد بابر اعظم کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی نہ دینے کا فیصلہ

Share

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد بابر اعظم کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی نہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔آویئرانٹرنیشنل ذرائع کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور کپتان ناقص پرفارمنس کے بعد اطلاعات ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ پر مشتمل ہوم سیریز میں بابر اعظم کو کپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی نے سات ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کے سپرد کرتے ہوئے انہیں 2025ء چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال ٹیم کی قیادت دی تھی۔توقع تھی کہ حکام بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اس میں بابر اعظم کو قیادت دینے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد اب بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لیے بابر اعظم کے نام کو زیر غور لانے کے بجائے شان مسعود پر ہی اعتماد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کے کوچ ہوں گے

Check Also

ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

Share فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی …