پولیس نے قربانی کا جانور لے جانے والے خواجہ سرا کو لوٹ لیا، 80 ہزار چھیننے کے بعد فائرنگ کردی

Share

لاہور میں پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر چیکنگ کے بہانے خواجہ سرا کو لوٹنے کے بعد گولیاں مار کر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔کوٹ لکھپت کےعلاقے میں خواجہ سرا قربانی کا جانور لے کر جا رہا تھا کہ اس دوران دو نامعلوم پولیس اہلکاروں نے خواجہ سرا سے 80 ہزار روپے چھین لیے، پیسے چھیننے کے بعد خواجہ سرا اکٹھے ہوئے تو پولیس اہلکار ان کے گھر تک پہنچ گئے۔گھر کے باہر پولیس اہلکاروں نے خواجہ سراؤں پر تشدد کیا اور گولی چلا دی۔ گولی لگنے سے خواجہ سرا نیلم زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیاکوٹ لکھپت پولیس نے دو نامعلوم پولیس اہلکاروں کےخلاف پیسے چھیننےکا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

Check Also

بھارتی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

Share یادو مجھے کافی میسجز کرتے تھے‘، بالی وڈ اداکارہ کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی …